شہبازشریف نے جولین تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے بڑے انعام کا اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اولمپین ارشد ندیم سے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کم وسائل کے باوجود ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنا قابل فخر ہے ، ارشد ندیم آپ کی محنت اور لگن نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے ، جولین تھرو کھیل کی ترویج کیلئے ارشد ندیم کی خدمات قابل قدر ہیں، پاکستان میں بے پنا ٹیلنٹ ہے اسے نکھارنے کی ضرورت ہے ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ارشد ندیم کے آبائی علاقے میں زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کا کام بھی تیز تر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،

پنھنجي راءِ لکو